Azkar/Dua's - صبح و شام کے اذکار / دعائين


4.0 ( 9110 ratings )
Naslagwerken Productiviteit
Developer: Pearls Productions UK
0.99 USD

☻The creators of this application have endeavoured to make this an application of great importance and to be of accurate information in accordance with the teachings of our beloved prophet (p.b.u.h) enlisted in this application are the following topics:

                                                     بسم الله الرحمن الرحيم
 
      اسلام دین فطرت اور انسانیت کے تمام تقاضوں اور ضرورتوں کو پورا کرنے والا دنیا کا واحد مذہب ہے ۔ اس نے اپنے متبعین کو ہمیشہ ذکر الہی و تعلق باللہ کی تعلیم سے آشنا کیا ہے۔ بتایا کہ اہل ایمان کبھی اللہ کے ذکر سے غافل نہیں ہو سکتے۔
      اہل ایمان کے شب و روز اللہ تعالی کے ذکر میں اسکی حمد وتسبیح بیان کرنے میں بسر ہوتے ہے۔ انکے دل یاد الہی سے منور انکی زبانیں ذکر الہی سے تر ہوتی ہیں۔ انکی زندگی نہایت پر سکون، باران رحمت اور فرشتوں کی آمد انکے ہاں ہوتی ہے۔ اور وہ اپنے رب کی حفاظت میں زندگی گزارتے ہیں۔ انکی زندگی شیطانی شرور سے پاک و صاف ہوتی ہے۔ وجہ یکہ انکا تعلق اﷲ تعالی کے ساتھ نہایت مضبوط، انکا ایمان ﷲ پر کامل ہوتاہے۔ توکل کی صفت اور صبرکا مادہ ان میں بدرجہ اتم موجود ہوتاہے۔ جب کبھی ان پر کوئی مصيبت آتی ہے تو وہ فورا رجوع إلی اﷲ ہوتے اور اپنے گناہوں پر نادم اور طالب مغفرت ہوتے ہیں۔
         اسکے بر عکس جو حضرات اﷲ کے ذکر سے اعراض کرتے ہیں یا غفلت برتتے ہیں،جن کے لیل و نہار لہو لعب،دنیوی عیش و عشرت میں گزرتے ہیں  انکی زندگی تنگی، پریشانی و بدحالی، مصائب و آلام، أمراض بدنیہ و روحانیہ کا شکار ہوتی ہے ۔ اور وہ زندگی کے حقیقی لطف سے محروم رہتے ہیں۔ بقول نبي رحمت صلی ﷲ علیہ وسلم وہ مردہ کی طرح ہیں۔ جب کبھی انکے ہاں کوئی ناخوشگوار شئ رونما ہوتي ہے تو وہ رجوع الی اﷲ ہونے کے بجائے ایمان فروش حضرات کے دروازے دستک دیتے ہوئے اپنے ایمان کا سودا کرتے ہوئے نظرآتے ہیں۔ خاص طور پر دینی تعلیم سے نابلد مسلمان ان کی چوکھٹوں کو روندتے دکھائی دیتے ہیں جہاں ان کی دنیوی و اخروی زندگی برباد ہوتی ہے۔
         اگر مسلمان اپنی زندگیوں میں رونق،حقیقی سرور، پیار محبت، ٲمن و شانتی،سکون و اطمئنان،کشادگی رزق چاہتے ہیں تو ٲذکار مسنونہ ،صبح و شام کے ٲذکار کا اہتمام کریں اوران پر پابندی برتیں۔ پھر آپ خود اس کے ثمرات جو آپ کی زندگی پر مرتب ہوں گے خود محسوس کرسکیں گے۔
  ٲذکار کے فوائد !
• اللہ تعالی کی رضا کا حصول ۔
• شیطان کے شرور سے حفاظت ۔
• نظربد، جادو ٹونا، امراض روحانیہ سے نجات ۔
• رزق میں کشادگی اور برکت کا نزول ۔
• سکینت و رحمت اور فرشتوں کا نزول ۔
• آخرت میں درجات کی بلندی ۔
• گناہوں سے بخشش ومعافی ۔
• غم و پریشانی، وحشت اور ھیبت سے چھٹکارا ۔
• اﷲ کے عذاب سے نجات ۔
• چہرا پرنور، دشمنوں پر رعب کا ذریعہ ۔